نئی دہلی ،6؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) بالی وڈ کی ایک مشہور اداکارہ ایک اہم میٹنگ میں حصہ لینے دہلی پہنچی، لیکن اچانک وہ اپنے کار ڈرائیور کو بغیر بتائے ہی غائب ہو گئی۔ ایسا کرنے والی کوئی اور نہیں شبانہ اعظمی ہیں۔ اصل میں وہ دہلی ایک میٹنگ میں حصہ لینے پہنچی تھیں، جہاں وقت سے پہنچنا بہت ضروری تھا، انہیں لگا کہ اگر وہ اپنی گاڑی سے وہاں پہنچنے کی کوشش کریں گی تو وہ لیٹ ہو جائیں گی، اس لئے انہوں نے دہلی کی زندگی کہی جانے والی میٹرو کا استعمال کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے دہلی میٹرو اور اس کی صفائی کی بہت تعریف کی۔انہوں نے اپنی ایک تصویر ڈالتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ دہلی میٹرو میں سفر کر رہی ہوں، ایئرپورٹ سے مجھے ایک بہت ضروری میٹنگ میں پہنچنا ہے جہاں وقت سے جانا ضروری ہے، یہ سپر صاف ہے، اس کے بعد جب انہوں نے اپنی میٹنگ ختم کر لی اور واپس ایئر پورٹ کے لئے جانے لگیں تو انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا اور پھر سے دہلی میٹرو کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا کہ دوستو! میٹنگ پوری ہوئی، میں گاڑی سے کبھی وقت پر نہیں پہنچ پاتی، یہ پبلک ٹرانسپورٹ کا کمال ہے، دہلی میٹرو !۔